مختلف شعبوں میں تعاون پر آذر بائیجان کی قیادت کے مشکور ہیں،وزیراعظم 

مختلف شعبوں میں تعاون پر آذر بائیجان کی قیادت کے مشکور ہیں،وزیراعظم 
کیپشن: The Prime Minister is grateful to the leadership of Azerbaijan for cooperation in various fields

ایک نیوز: وزیراعظم  محمد شہبا ز شریف نے کہا ہے مختلف شعبوں میں تعاون پر آذر بائیجان کی قیادت کے مشکور ہیں ۔ 

 تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم نے  کہا ہے کہ پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی، دونوں ممالک میں تجارت کو فروغ دیا جائے گا، 2ارب ڈالر سرمایہ کاری معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا، دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔ 

انہوں نے کہا مختلف شعبوں میں تعاون پر آذر بائیجان کی قیادت کے مشکور ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاشی سرگرمیوں سے معیشت میں استحکام آئیگا،پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں، نارتھ ساؤتھ راہداری کاروباری سرگرمیوں اور روابط میں معاون ثابت ہوگی، راہداری مستقبل میں گیم چینجر ثابت ہوگی،جے ایف17تھنڈر طیاروں کی فروخت پر بھی بات ہوئی ہے۔