ایک نیوز: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت راء سے بڑی پاکستان کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے ہماری کامیابی کا انحصار برآمدات میں اضافہ ہے، ہمیں خود کو ڈیجیٹل پاکستان میں ڈھالناہے، ٹیکنواکانومی ملک کا مستقبل ہے،سندھ ہماراقدرتی وسائل سے مالا مال ہے ، تھر سے اتنا کوئلہ نکلا جو 400سال تک چل سکتا ہے ، ہم کوئلے سے سستے سے سستی بجلی پیداکر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا تمام ممالک نے آبادی کے دباؤ پر قابو پا لر ترقی حاصل کی ہے، تھر پاکستان کا انرجی کیپٹل بن رہاہے، توانائی کےمواقع سےفائدہ اٹھائیں ، کراچی حیدرآباد موٹروےکی نئی الائنمنٹ فزیبلٹی پر کام شروع کررہے ہیں، آبادی دواعشاریہ پانچ فیصد سےبڑھ رہی ہے، 2047تک آبادی 40کروڑ ہوسکتی ہے، دنیا نےآبادی کےدباؤپرقابو پاکر ترقی کی ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب کسی سیاسی لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہے ، اس وقت اقتصادی مارچ کی ضرورت ہے ، ہم ترقی کیلئے پاکستان ٹیم کے طور پر کام کریں گے، ہمیں اپنے سیاسی اختلاف کو بھول کر ملک کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے،سی پیک کا منصوبہ شروع کیا تو سوشل میڈیا پر غلط اطلاع دی گئی ، سوشل میڈیا پر پیس انفارمیشن دی جا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا ہم نے تمام صوبوں کی پانی کو واٹر اکارڈ کے تحت دیا ہے ، ہم نے کسی صوبے کا ایک قطرا بھی دوسرے صوبے کو نہیں دیا ، اپنی سیاست چمکائی جا رہی ہے ، تمام صوبوں کو آئین اختیارات دیتا ہے ، کیس اور صوبے کے وسائل کوئی اور صوبہ نہیں کھا سکتا، ملک میں قانون اور آئین اور عدالتیں موجود ہیں،ہمیں پانی معاہدے پر جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کی ضرورت ہے۔
احسن اقبال نے کہا صوبہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے، 2022 کے سیلاب میں صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، ان حالات میں ہمیں ہرطرح کے حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کرنی ہے، صوبہ سندھ کے ساحلی علاقے سمندر برد بھی ہو رہے ہیں، اس کےلیے سبز انقلاب 2.0 پر عملدرآمد کرنا ہوگا، اڑان پاکستان کا ایک پوائنٹ توانائی بھی ہے، زیر زمین پانی کے اتہائی حد کو پہنچ گئے ہیں ، اڑان پاکستان کا مقصد یہ ہے زیر زمین پانی کو بچایا جاسکے۔
میڈیا کی آزادی کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ حکومت میڈیا کی آزادی کا مکمل احترام کرتی ہے، میڈیا کی آزادی کے نام پر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی ماوں بہنوں کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، میں خود سوشل میڈیا کی نفرت انگیزی کا شکار ہوا ہوں، گولی اب بھی میرے جسم میں موجود ہے، برطانیہ میں الزام تراشی پر ایک ماہ میں 50 ہزار پاونڈ جرمانہ ہوجاتا تو کیا وہاں کوئی آزادی نہیں ۔
انہوں نے کہا پاکستان کا واحد ماس ٹرانزٹ منصوبہ ریڈ بس کراچی میں وفاق نے بنایا، 18ویں ترمیم کے بعد وسائل تقسیم ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں سندھ کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں، وزیراعلیٰ سندھ نے موثر انداز میں اعدادو شمار کے ساتھ اپنا مقدمہ پیش کیا، وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست پر سندھ کے کئی منصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل کیے گئے ۔
تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ا ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت راء سے بڑی پاکستان کے خلاف مہم چلا رہی ہے، 190 ملین پاؤنڈ برطانیہ نے پاکستان کو دیئے ، انہوں نے شفاف چوری کی ہے اس کے شواہد بھی موجود ہیں ، آپ سیاسی قیدی نہیں ہیں آپ نے چوری کی ہے عوام کو گمراہ کرنے کی ضرورت نہیں ۔