سونا  ملکی تاريخ کی نئی بلند ترین قیمت پر پہنچ گیا 

سونا  ملکی تاريخ کی نئی بلند ترین قیمت پر پہنچ گیا 
کیپشن: Gold hit a new all-time high

ایک نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ  ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  سونے کی  نئی قیمت  ایک ہزار 500روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے فی تولہ  ہوگئی۔  

10گرا م سونا ایک ہزار 286روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے پر پہنچ گیا  ،جبکہ سونا عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 948 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں  15 روپے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت سے 3 ہزار 395 روپے ہو گئی  ہے۔  

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روز سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا،  جس کے بعد  سونا 3 لاکھ 8 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا تھا ،جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہواتھا ،جس کے بعد  10 گرام سونا 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے پر پہنچ گیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی سے 3 ہزار 380 روپے ہوگئی  تھی۔