پاکستان میں  ساؤتھ ایشین گیمز کرانے کی تیاریاں شروع  

پاکستان میں  ساؤتھ ایشین گیمز کرانے کی تیاریاں شروع  
کیپشن: Preparations to hold the South Asian Games in Pakistan have started

ایک نیوز: ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز اگلے برس یکم سے 15فروری تک کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔  

ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی کا اجلاس صدر پی او اے عارف سعید کی سربراہی میں کل لاہور میں ہو گا،اجلاس میں گیمز کی ممکنہ تاریخوں اور انتظامات پر مشاورت اور اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں شرکت کیلئے ساؤتھ ایشین نیشنل اولمپک کمیٹی  کے وفود  کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری،انڈین حکام آن لائن شریک ہوں گے۔ 

ذرائع  نےلاہور اور اسلام آباد کے ساتھ مختلف شہروں میں بھی گیمز کرائے جانے کا امکان  بھی ظاہر کیا ہے۔