وزیراعلیٰ پنجاب کا بچوں کو  جنگلی حیات کی اہمیت سے آگاہ کرنے کا انوکھا منصوبہ  

Feb 24, 2025 | 14:25 PM

ایک نیوز: وزیراعلی ٰپنجاب مریم نوازشریف کا بچوں کو ماحولیاتی تحفظ، جنگلات اور جنگلی حیات کی اہمیت سے آگاہ کرنے کا انوکھا منصوبہ ، سفاری وائلڈ لائف پارک لاہور میں بچوں کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد شو کا انعقاد  کیا گیا ۔  

تفصیلات کے مطابق بچوں کو تفریح کے ذریعے جنگلات، جانوروں اور پرندوں کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا ،تزئین وآرائش اور اپ گریڈیشن کے بعد سفاری وائلڈ لائف پارک لاہور شہریوں کے لئے کھول دیاگیا ،ہارس اینڈکیٹل شو کی رونقوں کے بعد سفاری وائلڈ لائف پارک لاہور میں بچوں اور بڑوں کا رش  بڑھ گیا ۔  

سفاری پارک میں جنگل کے قدرتی ماحول کا حقیقی منظر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،جانوروں کے کاسٹیومز پہنے فنکاروں نے بچوں کا خوب دل بہلایا، بچے جانوروں اور پرندوں کو دیکھ کر خوشی سے نعرے لگاتے رہے ،اپنے درمیان مختلف جانوروں اور پرندوں کو گھومتے دیکھتے دیکھ کر بچوں کے خوشی سے نعرے فنکاروں نے بچوں کو جمناسٹک، رقص اور دلچسپ حرکتوں سے خود ہنسایا ،بچوں اور بڑوں  نے جدید سہولیات سے آراستہ سفاری پارک لاہور کا تحفہ دینے پر وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا شکریہ  ادا کیا۔  

سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  سفاری پارک لاہور بچوں اور فیمیلیز کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف کا تحفہ ہے، بچوں کو معیاری تفریح کی فراہمی وزیراعلی مریم نوازشریف کی اولین ترجیح ہے ،اپ گریڈیشن کے بعد سفاری پارک لاہور بچوں کی ذہنی نشوونما اور ماحول کی اہمیت سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔  

مزیدخبریں