آذربایئجان:وزیراعظم  کا زوولبا صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال 

آذربایئجان:وزیراعظم  کا زوولبا صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال 
کیپشن: Azerbaijan: The Prime Minister received a warm welcome on his arrival at the Zwolba Presidential Palace

ایک نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کیلئے زوولبا صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارتی محل آمد پر ان کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی،آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے صدارتی محل کے مرکزی دروازے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیر مقدم کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، وزیراعظم کو آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ،اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب  کا انعقاد بھی کیا گیا ، دونوں ممالک میں ایل این جی کی خریدوفروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدہ   ہوا، اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور ایف ڈبلیو او میں وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی مفاہمتی یادداشت اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اورپاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان مفاہمی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔  

تقریب میں  آذربائیجان کے شہر نخ چیوان اور پاکستان کے شہرلاہور کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہتی یادداشت پی ایس او اور ایس او سی اے آر ٹریڈنگ ایس اے کے درمیان مفاہمتی یادداشت ،پی ایس او،ایس او سی اے آرٹریڈنگ میں پٹرولیم مصنوعات کی خریدوفروخت کے سمجھوتے  بھی ہوئے۔