حماس کاقیدیوں کی رہائی تک اسرائیل سے مزید مذاکرات سے انکار 

Feb 24, 2025 | 09:05 AM

ایک نیوز: حماس نےقیدیوں کی رہائی تک اسرائیل سے مزید مذاکرات سے انکار کر دیا۔
حماس رہنما باسیم نعیم کا کہنا ہے کہ ثالثوں کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گی، امریکا اسرائیل پرفلسطینی قیدیوں کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالے، اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی ملتوی کرکے غلطی کی ۔
  حماس رہنما نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے،اسر ائیل ہمارے قیدی فوری طور پررہا کرے، حماس کی جانب سے شرائط پر عمل نہ ہونے تک فلسطینی قیدیوں کی رہائی موخر رہے گی ۔

گزشتہ روز  حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسیم نعیم نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ  دشمن کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات، جو ثالثوں کے ذریعے کیے جا رہے ہیں، تب تک ممکن نہیں جب تک معاہدے کے تحت طے شدہ 620 فلسطینی قیدی رہا نہیں کیے جاتے، جنہیں ہفتے کے روز 6 اسرائیلی قیدیوں اور 4 لاشوں کے بدلے آزاد کیا جانا تھا۔

مزیدخبریں