ایک نیوز: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کےعزم کو لیکر وزیر ِ ا عظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار آذربائیجان کے دورے پر ہیں۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور ماحولیاتی تعاون پر گفتگو ہوگی، پا کستان اور آذربائیجان کے درمیان باہمی اعتماد اور دیرینہ تعلقات پر مبنی شراکت داری دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تعاون کے امکانات پر غور کیا جائےگا۔
پاکستان اور آذربائیجان میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات اسلام آباد اور باکو کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط بڑھانے پربھی اتفاق کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر جمہوریہ آذربائیجان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر باکو پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کیجانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے آذربائیجان کا یہ دوسرا دورہ ہے، دورے کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جو آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔