پوپ فرانسس کی حالت نازک،آکسیجن دی جارہی:ویٹی کن

پوپ فرانسس کی حالت نازک،آکسیجن دی جارہی:ویٹی کن
کیپشن: Pope Francis in critical condition, being given oxygen: Vatican

ایک نیوز: ویٹی کن کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کی حالت نازک ہے، آکسیجن دی جارہی ہے۔
ویٹی کن نے کہا کہ پوپ کو سانس لینے میں کسی نئے مسئلے کاسامنا نہیں، پوپ ہوش میں ہیں اورذہنی طور پر بہتر ہیں، پوپ فرانسس اپنے عہدے سے دستبردار نہیں ہورہے ، ویٹی کن پوپ لے مستعفی ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق 88سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ14 فرور ی سےہسپتال میں داخل ہیں۔

ویٹی کن کے سینیئر عہدیدار کارڈینل پیرولین نے کہا  ے کہ فکر مندی کی واحد بات پوپ کی صحت اور دوبارہ ویٹی کن واپسی ہے، پوپ سے مستعفی ہونے کے مطالبات بھی بے بنیاد ہیں۔