مرکز میں حکومت سازی کیلئے شیڈول تیار

Feb 24, 2024 | 22:02 PM

ایک نیوز:وفاق میں حکومت سازی کا شیڈول تیار،حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔

قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 28فروری کوطلب کیاجاسکتا ہے،افتتاحی اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کا مرحلہ یکم مارچ تک مکمل کرنے کی تجویز  دی گئی ۔

وزیراعظم کا انتخاب2 مارچ کو کرنے  کی تیاریاں،نئے صدر مملکت کا انتخاب  مارچ کے پہلے ہفتے میں متوقع  ہے۔الیکٹرول کالج مکمل ہوتے ہی شیڈول جاری کردیا جائے  ۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق 12 مارچ تک سینٹ الیکشن، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا۔

مزیدخبریں