ن لیگ، پی پی کا گورنربلوچستان کیلئے شیخ جعفرمندوخیل کےنام پراتفاق

ن لیگ، پی پی کا گورنربلوچستان کیلئے شیخ جعفرمندوخیل کےنام پراتفاق
کیپشن: ن لیگ، پی پی کا گورنربلوچستان کیلئے شیخ جعفرمندوخیل کےنام پراتفاق

ویب ڈیسک:بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے پیپلز پارٹی اورنون لیگ کے درمیان معاملات طے،گورنرکیلئے شیخ جعفرمندوخیل کےنام پراتفاق ہوگیا۔

 مسلم لیگ نون کی راحیلہ درانی اور بی اے پی کے صادق سنجرانی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے عہدے کےلئے فیورٹ ،وزیراعلی کی دوڑ میں میر ظہور بلیدی ، سرفراز بگٹی ، نواب ثناء اللہ زہری اور میرصادق عمرانی شامل،دونوں اتحادی جماعتوں کو چھ چھ وزارتیں ملیں گی۔

 مشیروں میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ کے علاوہ بے اے پی کے اراکین بھی شامل ہوں گے۔