سندھ کی 7رکنی ابتدائی کابینہ فائنل کر لی گئی 

سندھ کی 7رکنی ابتدائی کابینہ فائنل کر لی گئی 
کیپشن: سندھ کی 7رکنی ابتدائی کابینہ فائنل کر لی گئی 

ایک نیوز:پیپلزپارٹی قیادت کی جانب سے سندھ کی 7رکنی کابینہ فائنل کرلی گئی ۔

ذرائع کے مطابق سندھ کی 7رکنی کابینہ مرادعلی شاہ کی بطوروزیراعلیٰ حلف برداری کی تقریب کےساتھ ہی وزرا بھی حلف اٹھا لیں گے۔

پہلے مرحلے میں حلف اٹھانے والے وزرا میں عذرا پیچوہو ، سید ناصر حسین شاہ اور شرجیل انعام میمن،مخدوم محبوب  الزمان ، سعید غنی ، ضیاء الحسن لنجار اور جام خان شورو کوشامل کیاگیا ہے ۔پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے منظوری دے دی ۔

ذرائع کے مطابق وزراء کے قلمدانوں کا فیصلہ مراد علی شاہ پارٹی قیادت کی  مشاورت سے کریں گے۔