اسد عمر اور سینیٹرشہزاد وسیم دفعہ 144کی خلاف ورزی کیس سے بری 

Feb 24, 2024 | 19:53 PM

ایک نیوز: آزادی مارچ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کے کیس میں اسد عمر اور سینیٹرشہزاد وسیم کو بری کردیاگیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی آزادی مارچ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تھانہ آبپارہ میں درج مقدما ت کی سماعت ہوئی ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھہیم نے فیصلہ سناتے ہوئے اسد عمر اور سینیٹر شہزاد وسیم  مقدمہ سے بری کیا۔

پی ٹی آئی وکیل سردار مصروف خان عدالت پیش ،شریک ملزمان اسدعمر اور شہزاد وسیم کی بریت درخواستوں پر دلائل دیئے۔

مزیدخبریں