ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے ایم این اے عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنماعطا تارڑ کا پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ آج اکثریت کے ساتھ ملک احمد خان سپیکر منتخب ہوں گے۔
عطا تارڑ کا مخصوص نشستوں کے معاملے پرکہنا تھاہ سنی اتحاد کونسل کی نہ تو نمائندگی تھی اور نہ مخصوص نشستوں کے لئے لسٹ جمع کروائی تھی۔الیکشن کمیشن کےآئین میں درج مخصوص نشستوں کے لئے لسٹ پہلے سے جمع کرونا ضروری ہے۔