ریاست علی آزاد اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب

Feb 24, 2024 | 19:30 PM

ایک نیوز:اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج آگئے،ریاست علی آزاد 785ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر ، سید نئیر حسین بخاری اور راجہ حلیم عباسی گروپ کامیاب  ہوا صدر کی نشست پر حامد خان گروپ کے علی حسین بھٹی 490 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر رہے۔ایڈیشنل سیکرٹری کی کی نشست پر نصرت پروین  776 لے کر کامیاب ، شاہین اختر  484 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔جوائنٹ سیکرٹری  کی نشست پر ندیم  اختر جوئیہ 674 لے کر کامیاب  ، حماد سعید ڈار 577 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔لائبریری سیکرٹری کی نشست پر  رانا علی رضا 718 ووٹ  لیکر کامیاب ،رانا علی عمار 530 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

 

مزیدخبریں