ایک نیوز:نامزدوزیراعلیٰ مریم نوازکی پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اپوزیشن ارکان کاشورشرابا،ایوان مچھلی منڈی بنارہا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکرکے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی آمدکاسلسلہ جاری ہے ۔نامزدوزیراعلیٰ مریم نوازکی آمد پرسنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے نوازشریف کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔جواب میں لیگی ارکان بانی پی ٹی آئی کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔
سابق و زیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی خلیل طاہر سندھو کو نعرے لگانے کیلئے اشارہ کرتی رہیں۔