ایک نیوز:وفاق کے بعد پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مابین شراکت اقتدار کا فارمولاطے ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق وفاق کی طرح پنجاب میں پیپلزپارٹی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی مگر پارلیمانی سیکرٹریوں کے عہدے حاصل کرے گی ۔
پیپلز پارٹی سٹینڈ نگ کمیٹیوں کے عہد ے بھی حاصل کر ے گی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کا بھی حصہ بھی بنے گی۔ایوان وزیر اعلی کا ایک ایڈیشنل سیکرٹری صرف پیپلز پارٹی کے اراکین کے مسائل حل کرنے کا ذمہ دار ہو گا۔پیپلز پارٹی کے اراکین کو ن لیگ کے اراکین کے برابر فنڈز دیئے جائیں گے۔