ایک نیوز:نامزدوزیراعظم شہبازشریف سےبلوچستان سےنومنتخب قومی وصوبائی اسمبلی اراکین نےملاقات کی۔
تفصیلات کےمطابق ن لیگ کےبلوچستان کےصدرجعفر خان مندوخیل نے وفد کی قیادت کی ، جمال شاہ کاکڑ، سردار یعقوب خان ناصر بھی وفد میں شامل تھے۔
ملاقات کرنےوالوں میں جام کمال ، نواب چنگیز خان مری ، میاں خان مندرانی، سردارعبدالرحمن کھیتران اور راحیلہ درانی شامل تھی۔
محمد خان لہڑی ، میر سلیم احمد کھوسہ ، میر شعیب نوشیروانی، ولی محمداورکیپٹن (ر) عبدالخالق بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔
پی بی 30سے آزاد جیت کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے میر عاصم کرد گیلو ، برکت علی رند بھی ملاقات میں شریک تھے ۔
شہبازشریف نے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی راہنماؤں کے جذبے کو سراہا ۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےشہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لئے ہم سب مل کر خلوص دل سے کام کریں گے،سیاسی مفادات نہیں، پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے۔
شہبازشریف سےبلوچستان سےنومنتخب اراکین کی ملاقات
Feb 24, 2024 | 16:04 PM