شہبازشریف سےبلوچستان سےنومنتخب اراکین کی ملاقات

شہبازشریف سےبلوچستان سےنومنتخب اراکین کی ملاقات
کیپشن: Meeting of newly elected members from Balochistan with Shahbaz Sharif

ایک نیوز:نامزدوزیراعظم شہبازشریف سےبلوچستان سےنومنتخب قومی وصوبائی اسمبلی اراکین نےملاقات کی۔
تفصیلات کےمطابق ن لیگ کےبلوچستان کےصدرجعفر خان مندوخیل نے وفد کی قیادت کی ، جمال شاہ کاکڑ، سردار یعقوب خان ناصر بھی وفد میں شامل تھے۔
ملاقات کرنےوالوں میں جام کمال ، نواب چنگیز خان مری ، میاں خان مندرانی،  سردارعبدالرحمن کھیتران اور راحیلہ درانی شامل تھی۔
 محمد خان لہڑی ، میر سلیم احمد کھوسہ ، میر شعیب نوشیروانی، ولی محمداورکیپٹن (ر) عبدالخالق بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔
پی بی 30سے آزاد جیت کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے میر عاصم کرد گیلو ، برکت علی رند بھی ملاقات میں شریک تھے ۔
شہبازشریف نے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی راہنماؤں کے جذبے کو سراہا ۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےشہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لئے ہم سب مل کر خلوص دل سے کام کریں گے،سیاسی مفادات نہیں، پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنا ہے۔