پنجاب میں ترقی کا ایک نیا سفر شروع ہو گا،ملک اسد کھوکھر

Feb 24, 2024 | 15:48 PM

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک اسدکھوکھر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے کے بعد ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا ۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک اسدکھوکھرکاپنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی ہے،جلد ہی پنجاب میں تبدیلی نظر آئے گی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں عوام کو غیر معمولی سہولیات فراہم کریں گے ۔
ملک اسدکھوکھرکامزیدکہناتھاکہ مریم نواز بہت متحرک ہیں ،انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں گے ،پنجاب میں ترقی کا ایک نیا سفر شروع ہو گا،عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے تیاری مکمل کرلی ہے۔

مزیدخبریں