ایک نیوز:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے زرداری پرمبینہ سازش کےالزام کےکیس میں شیخ رشیدکی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھہیم نےکیس کی سماعت کی، سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اپنے وکلاسردار شہباز اور دیگر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز نے کہا کہ سینئر کونسل سردار عبدالرازق نے دلائل دینے ہیں، وہ ہائیکورٹ الیکشن میں مصروف ہیں،آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ رمضان کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں،عدالت نے شیخ رشید احمد کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے، شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں آصف زرداری پربانی پی ٹی آئی عمران خان کے قتل کا الزام لگایا تھا۔