ایک نیوز:سپیکراورڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی کےانتخاب کیلئےن لیگ اوراتحادیوں کامشترکہ پارلیمانی اجلاس کچھ دیر میں ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مشترکہ پارلیمانی اجلاس کی صدارت کریں گے،مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کیلئے ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ن لیگ کے ملک احمد خان،خواجہ سلمان رفیق ،سہیل شوکت بٹ،رانا عبدالمنان سمیت دیگر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے،عظمیٰ بخا ری، ذکیہ شاہنواز،بشریٰ بٹ،فیصل ایوب کھوکھر،شہباز کھوکھراورسلمی بٹ سمیت ارکان پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔
مسلم لیگ ق،استحکام پاکستان پارٹی اورپیپلز پارٹی کے ارکان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے،مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں سپیکراورڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔