ایک نیوز:گورنرپنجاب محمدبلیغ الرحمن سےکروشیاکےسفیرڈاکٹرڈریگواسٹمبوک نےملاقات کی۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں پاکستان میں کروشیاکےاعزازی قونصل جنرل عمران بیگ بھی موجودتھے۔ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو تجارت اور ثقافت کے شعبوں میں فروغ دینے کیلئےتبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنرپنجاب کاکہناتھاکہ فلسطین میں انسانی المیہ تکلیف دہ ہے، دنیا میں جہاں بھی ظلم ہو اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے،کروشیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات تجارت، تعلیم سمیت تمام شعبوں کومضبوط کرنے میں دلچسپی رکھتےہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کاروباری اور کامرس اینڈ انڈسٹری کے مختلف چیمبرز کے وفود کے تبادلے ہونے چاہیے۔
سفیرڈریگو اسٹمبوک کاکہناتھاکہ دنیا کا مستقبل امن سے ہے۔ کروشین سفارتخانہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے میں بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔