ویب ڈیسک:اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف سندھ اسمبلی کے باہراحتجاج،پولیس نے متعدد سیاسی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
سندھ اسمبلی کے باہر پولیس نے احتجاجی مظاہرین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے خواتین سمیت متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے رویئے کیخلاف جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں کارکنان کا دھرنا جاری ہے۔
راشد محمود سومرو کاکہنا ہے کہ کارکنان سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کرنے نکلے ہیں۔پولیس ہمارے راستے میں زرداری کی ایماپر رکاوٹ ڈال رہی ہے ۔ہم پرامن لوگ ہیں ہمارے پرامن رہنے کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔
واضح رہے کہ جی ڈی اے،جماعت اسلامی سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں نے سندھ اسمبلی کے باہراحتجاج کااعلان کیا تھا۔