سائفراورتوشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پربینچ تشکیل

Feb 24, 2024 | 12:42 PM

ایک نیوز:سائفراورتوشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پراسلام آبادہائیکورٹ میں بینچ تشکیل دےدیاگیا۔
بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر خصوصی بینچ پیرکوسماعت کرے گا، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ تشکیل دیاگیاہے۔
 سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی اپیلیں بھی پیر کو سماعت کے لیے مقررکردی گئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

مزیدخبریں