سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا
کیپشن: Newly elected members of Sindh Assembly took oath

ایک نیوز:سپیکرآغاسراج درانی  نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا،سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں 40 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔
سندھ اسمبلی اجلاس کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔اجلاس میں قومی ترانہ بھی چلایاگیا۔سندھ اسمبلی اجلاس میں محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگارتصاویر ی ویڈیو چلائی گئی۔
 اسپیکر آغا سراج درانی کاکہنا تھاکہ 16ویں اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔بلاول بھٹو نے جو پیشگوئی کی تھی وہ سچ ثابت ہوئی ہے۔فریال تالپور نے گزشتہ اسمبلی میں اہم کرداراداکیا ان کو جیل بھی لے جایاگیا۔مجھے ان پربھی فخر ہے۔ہم نے مل کر صوبے کیلئے کام کرنا ہے ۔الیکشن کے حوالےسے اگر کسی کو تکلیف ہے تو الیکشن کمیشن جائے۔پورا سندھ ہمارے ساتھ کھڑاہے۔پیپلزپارٹی لیڈر شپ کے لائحہ عمل پر چلنے کی پوری کوشش کریں گے۔
آغاسراج درانی کامزیدکہنا تھا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اگر پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں۔سندھ کے عوام احتجاج کرنیوالوں کو مسترد کرچکے ہیں۔