ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا،نوازشریف

ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا،نوازشریف
کیپشن: A person who is afraid of failure never succeeds, Nawaz Sharif

ایک نیوز:قائدن لیگ نوازشریف نےکہاہےکہ ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔

تفصیلات کےمطابق شریف میڈیکل ٹرسٹ کے کانووکیشن کی تقریب میں سابق وزیراعظم نوازشریف،نامزد وزیراعظم شہبازشریف اورنامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئےنوازشریف کاکہناتھاکہ کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ کی محنت نے آج آپ کو اس مقام پر پہنچایا۔
قائدن لیگ کامزیدکہناتھاکہ یہاں سفارش کلچر نہیں، میرٹ کو پروان چڑھایا گیا، ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔
نوازشریف کاکہناتھاکہ یہاں سے کامیاب ہونے والے طلبہ عملی زندگی میں پاکستان کی خدمت کررہے ہیں۔