ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( فیٹف) کی ’گرے لسٹ ‘سے نکال دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کو2022 میں فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا تاہم اب اہم اصلاحاتی پیشرفت کے بعد گرے لسٹ سے نکالا گیا۔فیٹف کی جانب سے جمعہ کو پیرس میں3 روزہ اجلاس کے اختتام پر متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ایک جامع جائزہ کے بعد کیا گیا۔
یواے ای نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے سخت قوانین بنائیں، دہشتگردوں کی مالی معاونت اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے، مالی جرائم کو روکنے کیلئے اماراتی حکام نے نئی ضوابط مرتب کیے۔