نومنتخب اراکین قومی اسمبلی کیلئےکارڈلازمی قرار

Feb 24, 2024 | 10:27 AM

ایک نیوز:اسمبلی ہال میں داخلےکیلئےنومنتخب اراکین قومی اسمبلی کیلئےکارڈلازمی قراردےدیاگیا۔

حکام کےمطابق قومی اسمبلی میں داخلےکیلئےآفیشل ایم این اے کارڈ اور شناختی کارڈ لازمی قراردےدیاگیاہے،اراکین کے حلف اٹھانے ،سپیکر اورڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ووٹ دینے کیلئےبھی ایم این اے کارڈ لازمی قراردیاگیاہے، وزیر اعظم کے انتخاب میں بھی ایم این اے کارڈ کے بغیر ووٹ نہیں ڈالا جاسکے گا ۔
حکام کےمطابق اب تک قومی اسمبلی سہولت مرکز سے صرف70 اراکین نے ایم این اے کارڈ حاصل کیے ہیں ، مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کیلئےبھی کارڈ لازمی قرارہے، کارڈکیلئےآج اور کل بھی سہولت مرکز کام کرے گا ،نو منتخب اراکین کارڈ لازمی بنوائیں ۔

مزیدخبریں