آزاد کشمیر میں بھی سگریٹ مہنگے کرنے کا فیصلہ

Feb 24, 2023 | 23:48 PM

ایک نیوز :  پاکستان کے بعد آزاد جموں و کشمیر حکومت نے بھی سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 آزاد جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے سگریٹ پر ایف ای ڈی بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ایف ای ڈی میں اضافے کے حوالے سے آزاد جموں و کشمیر حکومت بھی ایف بی آر کی پیروی کرے گی اور اسی تناسب سے اضافہ کیا جائے گا، جس قدر ایف بی آر کی طرف سے پاکستان میں کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے اضافے کے بعد فرسٹ سلیب میں ساڑھے 16ہزار روپے فی ہزار سگریٹ ایف ای ڈی وصول کی جا رہی ہے۔ دوسری سلیب میں یہ شرح 5ہزار 50روپے ہے۔

مزیدخبریں