ظاہر پیر : بس اور اے پی وی وین میں تصادم ،7افراد جاں بحق

ظاہر پیر : بس اور اے پی وی وین میں تصادم ،7افراد جاں بحق
کیپشن: ظاہر پیر : بس اور اے پی وی وین میں تصادم ،7افراد جاں بحق

ایک نیوز :ظاہر پیر  موٹروے ایم 5 پر بس اور اے پی وی وین کے درمیان تصادم کے باعث 7افرادجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق حادثہ اے پی وی وین کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا،  مسافر زخمیوں کو نکال رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی بس مسافروں پر چڑھ گئی ، تیز رفتار بس نے زخمیوں کو نکالنے والے کئی افراد کو کچل ڈالا۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں ، زخمیوں کو طبی امداد دی جاری ہے جبکہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق  19 افراد حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں جن میں 9 کو تشویشناک حالت  ہے جنہیں  ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔