بہاولپور میں بھتیجے نے 3 پھوپھیوں کو قتل کردیا

بہاولپور میں بھتیجے نے 3 پھوپھیوں کو قتل کردیا
کیپشن: Nephew killed 3 paternal aunts in Bahawalpur

ایک نیوز :صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں بھتیجے نے اپنی3سگی پھوپھیوں کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ سول لائن میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔تینوں سگی بہنوں شمیم بی بی، پروین بی بی اور شاہین بی بی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردی گئیں۔

 گرفتار ملزم ایک نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ ہے، قتل کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی۔ فارنزک ٹیم اور کرائم سین ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے۔