ایک نیوز :ڈالرکی عدم دستیابی کے باعث کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر 8ہزارسےزائد کنٹینرز کوتاحال پھنسے ہوئے ہیں۔کنٹینرز میں موجود اشیا خراب ہونےکاخدشہ بڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیٹر آف کریڈٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے کنٹینر ریلیز نہیں ہوئے۔ کنٹینرز ریلیز نہ ہونے سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان براداشت کرنا پڑا ہے۔تاجر اور صنعت کار صورتحال پر سراپا احتجاج بن گئے۔
تاجربرادری کاکہنا ہے کہ کئی کنٹینر دسمبر سے پورٹ پر موجود ہیں ۔ کنٹینرز میں ادویات، آلات، مشینری، گاڑیاں،اشیاء خورد و نوش، امپورٹڈ کپڑے موجود ہیں۔خراب ہونے کاذمہ دار کون ہوگا۔