امن وامان کی صورتحال،سندھ میں 3ماہ کیلئے اسلحہ کی نمائش پرپابندی

Feb 24, 2023 | 22:10 PM

ایک نیوز:سندھ میں 3ماہ کیلئےدہشت گردی کے حالیہ واقعات اور سیکیورٹی خدشات، صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

کراچی:محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔دفعہ 144 کے نفاذ کے لیئے آئی جی سندھ نے درخواست کی تھی ۔امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیئے حکومت سندھ نے آئی جی سندھ کی درخواست پر اقدام اٹھایا۔پولیس ، دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنیوں پر اطلاق نہیں  ہوگا۔خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

مزیدخبریں