ایک نیوز:سندھ میں 3ماہ کیلئےدہشت گردی کے حالیہ واقعات اور سیکیورٹی خدشات، صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
کراچی:محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔دفعہ 144 کے نفاذ کے لیئے آئی جی سندھ نے درخواست کی تھی ۔امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیئے حکومت سندھ نے آئی جی سندھ کی درخواست پر اقدام اٹھایا۔پولیس ، دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنیوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔