یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں2روزہ عالمی کانفرنس

Feb 24, 2023 | 21:46 PM

ایک نیوز :یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں فوڈ سائنس میں جدید رجحانات کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد  کیاگیا۔

کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں چیئرپرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر ،وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک،ملائشیا، نیوزی لینڈ کے ماہرین تعلیم ، ڈاکٹر اسماء بلال، ڈاکٹر عباس خان، ڈاکٹر وہاب علی نے شرکت کی۔

ڈاکٹرشاہد منیر کاکہنا تھا کہ پنجاب ایچ ای سی نیوٹریشن کے شعبہ کیلئے ریسرچ گرانٹس دے گی۔فوڈ اینڈ نیوٹریشن کے شعبے میں جدید تقاضوں کے مطابق ریفارم کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹرکنول امین کاکہنا تھا کہ نیوٹریشن کے شعبے میں اصلاحات پبلک ضروریات کے تحت کرنا ضروری ہے۔

ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں دو روزہ عالمی کانفرنس کے دوران 70 تحقیقی مقالہ جات پیش ہوں گے۔

مزیدخبریں