ایک نیوز:فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں انسداد بدعنوانی اور کردار سازی کےحوالہ سے آگاہی سیمینار کا انعقادکیا گیا۔
صدر کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر ڈاکٹر شعیب شفیع نے سیمینار میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔
آگاہی سیمینار میں سابقہ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعامر زمان خان اور ڈپٹی ڈائریکٹرنیب لاہور محمد ساجد ،پرنسپل ایف-جے-ایم-سی پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل اور رجسٹرار ایف-جے-ایم-یو پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم ، ڈینز پروفیسر کامران خالد ، پروفیسر منیزہ قیوم، پروفیسر زہرہ خانم، پروفیسر منزہ اقبال اور پروفیسر نوید اکبر ہوتیانہ نے شرکت کی ۔
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کاکہنا تھا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا نیب کے ساتھ اشتراک ہمیشہ سے بہت اچھا رہا ہے۔ہم محمد ساجد ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور کی آمد کے انتہائی مشکور ہیں۔اکثر لوگ دنیاوی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے بد عنوانی کا سہارا لیتے ہیں ۔اُن کو اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کہ وہ اپنی آخرت خراب کر رہے ہیں۔ آج کل لوگوں میں حلال اور حرام میں فرق ختم ہوتا چلا جا رہا ہے۔ آج کے اس سیمینار کی مناسبت سے یہ پیغام ہے کہ ہمیشہ حلال روزی کمائیں اور حلال روزی اپنے بچوں کو کھلائیں۔ حلال روزی سے آپ کے رزق میں برکت بھی ہوگی اور اولاد بھی نیک و صالحہ اور فرمانبردار ہوگی۔
پروفیسر خالد مسعود گوندل کاکہنا تھا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے 152 ممالک کے 1500 اداروں میں اقوام متحدہ کے اکیڈمک امپیکٹ (Academic Impact)کی رکنیت حاصل کر چکی ہے۔اقوام متحدہ کے اکیڈمک امپیکٹ عالمی صحت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے اکیڈمک امپیکٹ کی رکنیت حاصل کر کا کریڈٹ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف کوالٹی انہانسمنٹ سیل کو جاتا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرنیب لاہور محمد ساجد نے کرپشن کی تعریف و اقسام، احتسابی قوانین کا ارتقاء، نیب کے تعارف، نیب کا آپریشنل طریقہ کاراور اس سے متعلقہ مختلف موضوعات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی ڈائریکٹرنیب لاہور محمد ساجد کاکہنا تھا کہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ آج مجھے مستقبل کے ڈاکٹروں سے مخاطب ہونے کا موقع ملا ہے۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی میڈیکل ایجوکیشن میں خدمات قابل تحسین ہیں۔ پاکستان کائنات کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم قرآن مجید کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے ترجمے اور تفسیر کا بھی مطالعہ کریں۔ ہمیں ملکی قوانین کا بھی لازماً مطالعہ کرنا چاہیے۔اگر ہمارے خون میں کوئی خرابی پیدا ہو جائے تو پورا جسم اس سے متاثر ہوتا ہے۔ بلکل اسی طرح جب تک ہمارے ایکانومی میں کرپشن کا پیسہ شامل ہوگا، ہماری ایکونومی بھی دن با دن خراب ہوتی چلی جائے گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹرنیب لاہور محمد ساجد کامزید کہنا تھا کہ سال 2021 کے اعداد و شمار دسمبر2021 تک کی کل ریکوری 839.175 بلین روپے رہی۔سال 2021 میں سزا کی شرح66فیصد رہی۔
سابقہ وائس چانسلر پروفیسر عامر زمان خان کاکہنا تھا کہ نیب نے وجود کے بعد سے اب تک بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔مستقبل میں پاکستان نیب کی کوششوں اور کاوشوں سے ایک دن ضرور کرپشن فری پاکستان ہوگا۔
صدر کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر شعیب شفیع کاکہنا تھا کہ طالبات کے لیے کرپشن وارڈ میں نہ آنا ہے اور اپنے فرائض سے منہ موڑنا ہے۔ میں نے آج تک کبھی کرپشن کو پروموٹ نہیں کیا۔ آپ لوگوں نے کبھی زندگی میں شارٹ کٹ استعمال نہیں کرنا۔کرپشن صرف پیسے چرانا نہیں ہے بلکہ اپنی ذمےداریوں سے منہ موڑنا بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔ جو قومیں کرپشن میں مبتلا ہوتی ہیں وہ احتساب میں یقین نہیں رکھتیں۔ طالبات کو پیغام ہے کہ ہمیشہ ایمانداری کے ساتھ زندگی گزاریں۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب جناب محمد ساجد اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی کے انتہائی مشکور ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے ڈپٹی ڈائریکٹرنیب لاہور محمد ساجد کو اعزاری شیلڈ سے بھی نوازا۔
بدعنوانی کے خاتمے کے خلاف آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔