پیٹرول کے پیسے ختم،پنجاب پولیس مالی بحران کا شکار 

Feb 24, 2023 | 21:28 PM

ایک نیوز : پیٹرول کی بڑھتی قیمت کے بعد پنجاب پولیس مالی بحران کا شکار ہوگئی،  کبھی ملازمین کے یونیفارم کیلئے  رقم  کم پڑے گئی ۔ پیٹرول کیلئے  مختص رقم بھی ختم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس جیسا غیر معمولی اہمیت کا حامل محکمہ بھی مالی بحران میں پھنس گیا۔پی ایس او نے پولیس کو ادھار پٹرول دینے سے انکار کردیا  ۔پنجاب پولیس نے حکومت سے ادائیگی کیلئے1ارب 70کروڑ روپے مانگ لئے۔پہلے بھی یونیفارم کیلئے2225ملین روپے مانگے گئے تھے۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے محکمہ پولیس کو بحران سے نکالنے کے لئے اربوں روپے مانگ لئے، پولیس نے رقم کی بروقت فراہم کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا بنیادی کام جرائم کی بیخ کنی کرنا اور قیام امن کو یقینی بنانا ہے، مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت فوری طو رپر پولیس کے مطالبات پورے کرے۔

مزیدخبریں