الحمرا میں لاہور لٹریری فیسٹیول کا آغاز ،نوبل انعام یافتہ عبدالرزاق کرناہ کی شرکت

Feb 24, 2023 | 21:27 PM

ایک نیوز :الحمراہال  میں لاہور لٹریری فیسٹول کا آغاز ہوگیا،افتتاحی سیشن میں ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نےمہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔

تفصیلات کےمطابق ڈائریکٹر الحمرا نے  دنیا بھر سے آئے اپنے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمرا نے لاہور لٹریری فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لئے شاندار اقدامات کئے ہیں۔تین دنوں تک الحمرا میں زبان وادب کی محفلیں سجائی جائیں گی۔

 افتتاحی سیشن میں مندوبین نے اپنے خیالات میں لٹریچر ایونٹ کو زبان وادب کے لئے مثالی قرار دیا ہے۔

نوبیل انعام یافتہ ادیب عبدالرزاق گرناہ کے سیشن پر حاضرین کا رش دیدنی تھا جبکہ نامور ادیب مستنصر حسین تارڑ کے ساتھ ہونے والا مکالمہ بھی فیسٹیول کی رونق بن گیا۔

اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی بھی ہوئی اور مختلف سیشن منعقد ہوئے۔

فیسٹیول کے شرکا کا کہنا تھا کہ ادب کو جاننے اور سمجھنے کے لیے اس طرح کے فیسٹیول کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔


 

 
 
 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں