شعیب اختر کی بابراعظم سے متعلق بیان پر وضاحت سامنے آگئی

شعیب اختر کی بابراعظم سے متعلق بیان پر وضاحت سامنے آگئی
کیپشن: Explanation came out on Shoaib Akhtar's statement about Babar Azam

 ایک نیوز: سابق کرکٹر شعیب اختر نے کپتان بابر اعظم  کیلئے دیئے گئے بیان پر وضاحت دے دی۔
 سابق کرکٹر شعیب اختر کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ  'میں کھلے عام کہتا ہوں کہ ابھی بابراعظم کو پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہونا چاہیے تھا لیکن وہ نہیں ہے کیونکہ اسے بولنا نہیں آتا، اس کے علاوہ بھی کوئی لڑکا نہیں بول سکتا، کیوں کہ ابھی تک صرف میں، آفریدی اور وسیم اکرم اشتہاروں میں آرہے ہیں۔؟'

سابق فاسٹ بولر کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت معروف کرکٹرز نے شعیب اختر کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

 شعیب اختر کی وضاحت سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’ میری نیت بابر کو چھوٹا کرنے کی نہیں تھی، میری نیت یہ تھی کہ بابر بڑا دکھے اور برانڈ کے طور پر بڑا نظر آئے کیوں کہ ہم بابر کا ویرات کوہلی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں تو  آپ ویرات کوہلی کے وی لاگز دیکھیں، ان کی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھ لیں وہ کیسے فرفر بولتے ہیں‘۔

شعیب نے یہ بھی کہا کہ ’میں یہ سوچتا ہوں بابر ہمارا ویرات کوہلی کی طرح کا کھلاڑی ہے، میری نیت تھی کہ وہ بھی بڑا ہوجائے‘۔