علامہ راجہ ناصر عباس نے گرفتاری دے دی

Feb 24, 2023 | 20:17 PM

ایک نیوز :تحریک انصاف کےعلاوہ  ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے بھی گرفتاری دے دی۔
تفصیلات کےمطابق ایم ڈبلیو ایم نے تحریک انصاف  کی جیل بھرو تحریک کی حمایت کردی ۔مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اور درجنوں کارکنوں نے رضاکارانہ گرفتاریاں دے دیں۔

 علامہ راجہ ناصر عباس نے دیگر ساتھیوں سمیت راولپنڈی میں گرفتاری دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی، بیرونی مداخلت کے خاتمے، آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں ایم ڈبلیو ایم ہر اول دستہ ثابت ہو گی۔ واضح رہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے راولپنڈی میں ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کو گرفتاری دی تو اس دوران کارکنوں نے نعرہ حیدری یاعلیؑ کے نعرہ لگائے، لبیک یا حسینؑ کی صدائیں بلند کیں۔

کارکنوں کے نعروں کے جواب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا اور پولیس وین میں سوار ہو گئے۔ 
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے راولپنڈی میں بھی گرفتاریاں دیں،  پہلی وین روانہ ہوئی تو سابق اراکین پنجاب اسمبلی، اعجاز خان جازی، لطاسب ستی،سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی،سابق مشیر وزیراعظم زلفی بخاری بھی قیدی وین پر کارکنان کے ساتھ سوار ہوگئے۔ کارکنان نعرے لگاتے قیدی وینز کی چھت پر سوارہو گئے۔
پی ٹی ائی کارکنان کو چھتوں سے اتارنےکے لئےپولیس ملازمین اورتحریک انصاف جے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی،زلفی بخاری گرفتاری سے قبل بولے عمران خان عالمی شہرت یافتہ لیڈر اور تحریک انصاف قومی جماعت ہے، کارکنان کی رضاکارانہ گرفتاریاں دہنے کے بعد پولیس چار قیدی وینز میں بیٹھے۔

مزیدخبریں