ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نےایف آئی اے کو خط لکھ دیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نےایف آئی اے کو خط لکھ دیا
کیپشن: Prohibited funding case, Imran Khan wrote a letter to FIA

ایک نیوز : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل تفتیش ہونے کے  لئےایف آئی اےکو خط لکھ دیا۔

عمران خان نے ایف آئی اے کو خط اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے اصرار کیا جس کے ساتھ تحریری بیان بھی منسلک کیا گیا ہے اور اس میں ایف آئی اے سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل تفتیش کریں۔

 خط کے متن کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ  آخری بار شامل تفتیش ہونے کی درخواست کر رہا ہوں، ایف آئی اے کو تین بار پہلے بھی شامل تفتیش ہونے کا لکھا اور ویڈیو لنک پر دستیابی ظاہر کی اور یہ بھی کہا ٹیم آکر تفتیش کر لے۔

  
 
 
 
 
 
 
 
  
 
  
 
Advertisement
 
 
 

عمران خان نے خط میں لکھا کہ ایف آئی اے جہاں چاہیے مقدمے کے حوالے سے سوالنامہ بھیج دے، بظاہر لگتا ہے ایف آئی اے موجودہ حکومت کے زیر اثر ہے۔ علاوہ ازیں خط میں عمران خان نے تحریری بیان بھی جمع کرانے کی خواہش کا اظہار کیا۔