ایک نیوز :سپریم کورٹ میں سابق ایس ایس پی راو انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 27 فروری کو سماعت کرے گا ۔جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بنچ کا حصہ ہونگے۔
واضح رہے کہ سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔