ایک نیوز :لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون کوتشدد کانشانہ بنانے کے بعد تصاویر وائرل کرکے22 لاکھ کےزیورات اور نقدی ہتھیانےوالا ملزم دوبارہ بلیک میل کرتےپکڑاگیا ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر بلیک میل کرکے 10 تولے سونا، 2 لاکھ روپے ہتھیا چکا ہے ۔ملزم نے مومنہ نامی خاتون کے والد سے تصاویر کی بابت 10 لاکھ روپے مزید ڈیمانڈ بھی کی۔مومنہ کی والدہ ملزم کے گھر گئی تو ملزم نے بھائی فرحان سے مل کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔فوٹیج میں تشدد کے نشانات کو دیکھا جا سکتا ہے ۔
پولیس کامزید کہنا تھا کہ ملزم فیضان اسلحہ کے زور پر خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ۔پنڈی سٹاپ سے گرفتار کیا، اسلحہ برآمد ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج، انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹرعمارہ شیرازی کاکہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔