ایک نیوز : سابق ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک مرتضیٰ سید کاکہنا ہے کہ پاکستان پر اگلے چھ ماہ کے دوران قرضوں کی ادائیگی میں 10 سے 12 ارب ڈالر واجب الادا ہیں ۔
سابق ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک مرتضیٰ سید کابیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کو اگلے تین سالوں کے لیے 35 ارب ڈالر کی سالانہ بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔ ملک کو قرضوں کی بھاری ادائیگیاں کرنی ہیں اور قرضوں میں ریلیف کے بغیر مالیاتی ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو سکتی۔ اگر پاکستان ریلیف حاصل کرنے میں ناکام رہا تو عام آدمی پر گنجائش سے زیادہ بوجھ پڑے گا۔