ایک نیوز: فیروزوالہ کی چوکی لبان والا میں پولیس تشدد سے شہری جان کی بازی ہار گیا ہے، لواحقین نے ذمہ داران کے خلاف درخواست دائر کر کے کارروئی کا مطالبہ کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں پولیس تشدد کے واقعات میں کمی نہیں ہو سکی ہے۔لواحقین کا کہناہے کہ پولیس نے چند روز قبل قیصر کو گرفتار کیا تھا جسے دوران تفتیش بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تشدد کی وجہ سے قیصر جان کی بازی ہار گیا ہے۔
ذرائے کا کہنا ہے کہ چوکی لبان والا پولیس نے شہری چوری کے شبہ میں گرفتار کیا تھا۔ شہری کو پولیس نےتین روز غیر قانونی حراست میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے شہری قیصر کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی۔ جس کے بعد پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت شہری کو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ چوکی لبان والا انچارچ ملک مختار شہری قیصر کو شاہدرہ ہسپتال چھوڑ کر ٹیم سمیت فرار ہو گئے ہیں۔ورثاء کی جانب سے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور واقع میں ملوث ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔