پسرور: موٹرسائیکل کی ٹرالی کو ٹکر، 1 بھائی جاں بحق دوسرا زخمی

پسرور: موٹرسائیکل کی ٹرالی کو ٹکر، 1 بھائی جاں بحق دوسرا زخمی

ایک نیوز: پسرور میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں  ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق پسرورشہزادہ روڈ پرموٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سےٹکرا گئی جس سے موٹرسائیکل سوار 30 سالہ حمزہ سجاد جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا  بھائی عمیر زخمی ہو گیا۔ ریسکیونے نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو پسرور منتقل کردیاہے۔ جاں بحق اور زخمی دونوں بھائیوں کاتعلق پسرورکےعلاقےنوکریاں مغلاں سےہے۔

واضح رہے کہ حجرہ شاہ مقیم  قصور روڈ پر اڈہ صالحوال کے قریب کار موٹر سائیکل سے ٹکرا کر اُلٹ گئی تھی ، جس کے باعث طالب علم بہن بھائی سمیت4افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ حجرہ شاہ مقیم قصور دیپالپور روڈ پرتیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا کر اُلٹ گئی۔ مقیم ٹریفک حادثہ میں دوافراد موقع پر اور دو ہسپتال پہنچ کرجاں بحق ہوئےجبکہ  ایک خاتون زخمی تھی۔ریسکیو رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔ متوفیان میں عیسرہ بی بی اسکا بھائی فراز ڈرائیوراحمد علی اورموٹر سائیکل سوارعمران شامل تھے۔ موٹر سائیکل سوار عمران اپنی والدہ کو منڈی احمد آباد سےلیکر پاسپورٹ بنوانے جارہا تھا۔ مقیم طالب علم بہن بھائیوں فراز اور عیسرہ کو کار ڈرائیوراحمد علی کالج چھوڑنے جارہا تھا ۔زیادہ اموات کار کےموٹر سائیکل سے ٹکرا کرالٹنےکے باعث ہوئیں۔