کنجاہڑی :دہشت کی علامت سمجھے جانے والے اشتہاری کی لاش قبرستان سے برآمد

Feb 24, 2023 | 15:54 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: 20سے زائد قتل ڈکیتی  اور راہزنی کے مقدمات میں انتہائی مطلوب اشتہاری دہشت کی علامت سمجھے جانے والے نبیل عرف بلو کی لاش کنجاہڑی قبرستان سے برآمد کی گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر کنجاہ پولیس کنجاہڑی قبرستان پہنچی تو وہاں ایک شخص کی لاش تھی جو خون سے لت پت تھی اسکی چھاتی پر جدید اسلحہ پڑا ہوا تھا بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کوٹ شمس کا رہائشی نبیل اختر عرف بلو ہیں جو ارد گرد کے علاقوں میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے نامعلوم ساتھیوں نے ہی اسے قتل کر دیا ہے۔ ڈی پی او گجرات اسد مظفر نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ فیروزوالہ کے تھانہ فیکٹری ایریا کے نواحی گاؤں گالو دھیاں میں دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا تھاجس میں  2 ڈاکو ہلاک اور  1 دیہاتی شدید زخمی ہو گیا تھا۔  ڈاکو پولٹری فارم پر ڈکیتی کر رہے تھے کہ دیھاتیوں نے ڈاکوؤں کا گھیراؤ کر لیا۔ جس کے بعد  ڈاکوؤں نے دیہاتیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولٹری فارم کا مالک بھی شدید زخمی ڈاکوؤں کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ فیکٹری ایریا نے فوری علاقہ کی ناکہ بندی کر لی دیھاتیوں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 1 دیہاتی زخمی ہوا تھا۔  ہلاک ڈاکو کی شناخت علی شیر اوڈھ کے نام سے ھو گئی ڈاکو علی شیر اوڈھ ڈکیت درجن سے زائد ڈکیتی  کی وارداتوں ،راھزنی اور چوری کے مقدمات میں مطلوب تھا ۔

مزیدخبریں