ایک نیوز: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تین ماہ کے لیئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ جس کا محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔دفعہ 144 کے نفاذ کے لیئے آئی جی سندھ نے درخواست کی ہے۔امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیئے حکومت سندھ نے آئی جی سندھ کی درخواست پر اقدام اٹھایا ہے۔ پولیس ، دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنیوں پر اطلاق نہیں ہو گا۔خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔