امریکی قونصل جنرل کی ہیررانجھا کے مزار پر حاضری

us consul general in jhang
کیپشن: us consul general in jhang
سورس: google

ایک نیوز: لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول اپنی ٹیم کے ہمراہ  جھنگ میں ہیر رانجھا کے مزار پر پہنچ گئے۔

 امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول  نے جھنگ میں  رانجھے اور مائی ہیر کی درگاہ کا دورہ کیا۔  رپورٹ کے مطابق امریکی قونصل جنرل کی  جھنگ  آمد پر  متولی دربار نے انہیں دربار کا دورہ کرایا اور اس کے بارے میں تمام معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر امریکی قونصل جنرل مقامی قوالوں کی پرفارمنس سے لطف اندوز بھی ہوئے۔